1. نان شاپ میں صفائی کا خاص خیال رکھیں
  2. نان شاپ کا فرش صاف، ہموار اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہو اور کھڑا پانی موجود نہ ہو
  3. کچرہ دان پاؤں سے کھلنے اور بند ہونے والے استعمال کریں
  4. اشیاء خورونوش سے منسلک سطحوں کو اچھی طرح صاف اور ڈھانپ کر رکھیں
  5. آٹے سے متعلقہ کام صرف سٹین لیس سٹیل یا فوڈ گریڈ سطح پر کریں
  6. تمام ملازمین دستانے، ماسک،ہیڈ کورز اور اپیرن کا استعمال لازمی کریں
  7. آٹے ، پیڑے سمیت دیگر اجزاء کو براہ راست فرش پر نہ رکھیں
  8. فوڈ گریڈ میٹریل سے بنے برتنوں کا استعمال کریں
  9. آٹے کو آلودگی، جراثیم، مکھیوں اور دوسرے کیڑوں مکوڑوں سے محفوظ بنائیں
  10. زیر استعمال اجزاء پر تاریخ اجراء، تاریخ تنسیخ اور اجزاء ترکیبی درج ہوں
  11. سامان کے سپلائر کا تمام تر ریکارڈ رجسٹرڈ پر درج کریں
  12. زائد المعیاد یا ناقابلِ استعمال اشیاء بروقت تلف کریں
  13. نان شاپ کیں کام کرنے والے تمام ورکرز کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کا موقع پر ہونا ضروری ہے
  14. جبکہ ملازمین ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھیں
  15. اور ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے
  16. عوام کیلئے صحت بخش اور محفوظ غذا کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔۔۔۔۔۔
  17. فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد ، سب پر لازم
  18. بلوچستان فوڈ اتھارٹی،حکومت بلوچستان