سپلائی کردہ نمک میں آیوڈین کی ناکافی مقدار پر منیر احمد روڈ (سریاب) میں 1 نمک فیکٹری جرمانہ ۔۔
بی ایف اے حکام نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے نمائندوں کے ہمراہ علاقوں میں موجود متعدد نمک کارخانوں کو معائنہ کیا جہاں سالت پروڈکشن کے مجموعی عمل ، صفائی کے انتظامات اور نمک میں آیوڈین کی آمیزش و مقدار چیک کی گئی ۔ ٹیسٹ کرنے پر جرمانہ کیے گئے یونٹ کے علاوہ دیگر فیکٹریوں میں نمک میں آیوڈین کی مقدار مطلوبہ مقدار کے مطابق مناسب پائی گئی تاہم صفائی و اسٹوریج کے انتظامات بہتر کرنے کیلئے فیکٹری مالکان کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی