سرکی روڈ ، لہڑی گیٹ اور نیو سبزل روڈ میں 80 ایکڑ اراضی پر گوبھی،دھنیا اور سلاد کی تیار و زیر کاشت فصلیں ٹریکٹر چلاکر تلف کردی گئیں ۔
فصلوں کو گندے پانی کی سپلائی روکنے کے لیےمتعدد مقامات پر نالوں سے پانی کی فراہمی کے ذرائع بھی کاٹ دئیے گئے۔
ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کے مطابق زہریلے پانی کاشت کردہ سبزیاں غذائیت کے بجائے انسانی صحت پر منفی اثرات و مختلف بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔
بی ایف اے گندے پانی سے مضر صحت سبزیوں کی کاشت کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھے گی۔
کارروائیوں کے دوران مزاحمت پر ملوث کاشتکاروں و زمینداروں کےخلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے ۔
وا ضح رہے کہ عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے و بی ایف اے کی جانب سے بارہا تنبیہ و نوٹسز کے باوجود سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل ایک ہفتہ سے جاری ہے ۔
مذکورہ علاقوں میں کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر یاسر کی سربراہی و ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کے ہمراہ کی گئی۔