جنرل اسٹورز سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ اشیاء ضبط کرکے دکانوں پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔
ڈویژنل فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق انسپیکشن کرنے پر دکانوں سے زائد المعیاد کولڈرنکس ، پیکٹ مصالحے ، چپس اور بچوں کے کھانے کی اشیاء پکڑی گئیں جنہیں قبضہ میں لیکر بعدازاں تلف کردیا گیا۔ دوران انسپیکشن متعدد ہوٹلوں ، بیکرز ، پکوڑا شاپس اور مصالحہ شاپس کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے