(نوحصار : 18 نومبر ، 2022) ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری پر بی ایف اے آپریشن ٹیم کی نوحصار بازار میں کارروائی!
3 نان شاپس سمیت 5 خوراک کے مراکز کے خلاف ایکشن ، جرمانے عائد ۔
جرمانہ کیے گئے دیگر مراکز میں1 گوشت کی دکان اور 1 جنرل اسٹور شامل ، میٹ شاپ کے خلاف فریزر سے بدبودار و باسی گوشت برآمد ہونے اور صفائی کی خراب صورتحال پر کارروائی کی گئی جبکہ جنرل اسٹور سے زائد المعیاد کولڈرنکس اور پابندی عائد چائنیز نمک برآمد ہوا جنہیں ضبط کرکے مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔ نان شاپس میں نان کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے پیڑے (آٹے) کا وزن موقع پر چیک کیا گیا جو مقررہ حد سے کم پایا گیا۔