اشیاء خوردونوش کے مراکز میں فروخت کی جانے والی خوراک اور صفائی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے بی ایف اے ڈویژنل ٹیم (نصیر آباد) کی اوستہ محمد میں مراکز کی چیکنگ !
ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 2 ملک شاپس جرمانہ..
ڈویژنل ڈائریکٹر امداد علی کے مطابق اشیاء خوردونوش کے ہولسیلرز ، سویٹ شاپس ، جنرل اسٹورز ، ملک شاپس اور بیکرز کی تفصیلی انسپیکشن کی گئی ، دودھ کی دکانوں سے سیمپلز لیکر دکانداروں کے سامنے ٹیسٹ کیے گئے ۔ دوران انسپیکشن متعدد خوراک کے مراکز کے مالکان کو فوڈ سیفٹی کے تمام تر اصولوں پر عمل پیرا رہنے اور لوگوں کو معیاری و مستند کمپنیوں کی مصنوعات و صحت بخش اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ مزید برآں مراکز مالکان کو فوڈ بزنس لائسنس کا حصول ممکن بناکر اپنے کاروبار کو قانونی تحفظ دینے کیلئے بھی کہا گیا۔