(اورماڑہ ، گوادر ) : غیر معیاری و ناقص کھانے پینے کی اشیاء تیار و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر کی طرح گوادر میں بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔۔۔
اورماڑہ کوسٹل ہائی وے پر قائم ہوٹلوں و ریسٹورنٹس سمیت متفرق خوراک کے مراکز کی چیکنگ۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہوٹلوں کے خلاف بی ایف اے حکام کا ایکشن ، جرمانے عائد ۔۔۔
ہوٹلوں کے خلاف مختلف وجوہات زائد المعیاد کولڈرنکس کی موجودگی ، حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات ، پکوان میں ناقص مصالحوں کی آمیزش ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور صارفین کو آلودہ و جراثیم زدہ برتنوں میں خوراک کی فراہمی پر کارروائی کی گئی ۔
کاروائیوں کے دوران ہوٹلوں سے برآمد شدہ ایکسپائرڈ و غیر معیاری اشیاء ضبط کرکے موقع پر تلف کردی گئیں ۔