(کوئٹہ) – کم وزن پیڑے (آٹے) سے نان کی تیاری سمیت مختلف وجوہات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا نان شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن !
اسپنی روڈ پر واقع 6 نان شاپس جرمانہ ۔۔
(کوئٹہ) / 17 نومبر , 2022.
نان شاپس میں کم وزن پیڑے سے نان کی تیاری و صفائی کے ناقص انتظامات سے متعلق عوامی شکایات موصول ہونے پر اسپنی روڈ میں 6 نان شاپس پر جرمانے عائد کردئیے گئے ۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مذکورہ نان شاپس میں چیک کرنے پر پیڑے کا وزن مقررہ حد سے کم پایا گیا ، دکانوں میں صفائی و آٹا وغیرہ ذخیرہ کرنے کے انتظامات غیر صحت بخش پائے گئے جبکہ اکثر نان شاپس کے مالکان کے پاس بی ایف اے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے۔